لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لاء اینڈ آرڈر کا 12 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے بطور رکن کمیٹی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا 12ستمبر کو رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کیلئے فوج اور رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کیلئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پنجاب میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد ودیگر افسر شریک ہوئے۔
صوبے میں قیام امن کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی:سلمان رفیق
Sep 03, 2024