سب انسپکٹر نجف علی نے ریڈ کے بہانے مبینہ 15 لاکھ روپے لوٹ لئے:شہری

Sep 03, 2024

لاہور(سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت پو لیس کے سب انسپکٹر نجف علی نے ریڈ کے بہانے شہری کے گھر سے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ کو ٹ لکھپت کے شہری آصف نے الزام لگایا ہے کہ گز شتہ رات کے اندھیرے میں کچھ سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ گھر میں داخل ہوئے جب شور مچایا اور 15 پر فون کرنے لگے تو اسی دوران سب انسپکٹر اہلکاروں کے ساتھ گھر میں گھس آیا۔ عورتوں بچوں اور گھر والوں پر تشدد کیا۔ 15 لاکھ روپے اور 90 سالہ بزرگ کو ساتھ لے گیا اور منشیات کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کر دیا۔ آصف نے انصاف کیلئے ڈی آئی جی آپریشن لا ہو ر فیصل کا مر ان کے دفتر میں کھلی کچہر ی میں پیش ہو کر کو ٹ لکھپت پو لیس کیخلا ف درخواست دید ی جس پر انکو ائر ی لگا دی گئی۔

مزیدخبریں