لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی جانب سے ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں 79 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے۔پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 101 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال اور ڈائریکٹر پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن محمد کاشف رانا بھی موجود تھے۔اس سے قبل بھی پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے 1431 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔مزید برآں پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کی آئندہ میٹنگ میں 139 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کو گرانٹ دینے کے حوالے سے کیسز کو زیر غور لایا جائے گا۔