اربن فلڈنگ کا خدشہ :وزیر اعلیٰ پنجاب نےمتعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا

Sep 03, 2024 | 12:11

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرہ کی پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےبارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی،گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا بھی حکم دیا۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سےبارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کئے جائیں،سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں، بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔

مزیدخبریں