اردو بازار کے الیکشن میں لائنز گروپ کا پینل بلامقابلہ کامیاب

لاہور ( کامرس رپورٹر)انجمن تاجران اردو بازار لاہور کے الیکشن 2024 میں لائنز گروپ کو بلامقابلہ کامیابی حاصل ہوگئی۔ الیکشن کمشنر اظہر ثقلین بھٹی نے بتایا کہ مقررہ وقت27 اگست تک صرف پینل لائنز گروپ نے رجسٹریشن کرائی  اور آج 2 ستمبر کواسی گروپ نے اپنا پینل بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ۔کسی اور گروپ کے نہ آنے کا باعث لائنز گروپ کو ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ ابوذر غفاری گوہر کو صدر انجمن تاجران اردو بازار لاہور سال 26-2024  کا عہدہ دیا گیا ہے‘جاوید اقبال سیکرٹری جنرل، سرمد علی سینئر نائب صدر، میاں فیصل نائب صدر، غیاث الدین جوائنٹ سیکرٹری، محمد جمال الدین افغانی سیکرٹری نشر و اشاعت اور فیضان اکبر سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے۔فواز نیاز چیئرمین اور حاجی لطیف گجر سرپرست منتخب ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن