ملکی مفاد کیلئے ٹیکس سے متعلق عوامی مائنڈ سیٹ میںتبدیلی ناگزیر:نعیم میر

Sep 03, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)چیف کوآرڈینیٹر تاجرو دوست اسکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ ٹیکس کے متعلق عوامی مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مفاد کو فروغ دیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیاف کے وفدکے ریجنل ٹیکس آفس لاہوردورہ پر چیئرمین فہیم الرحمن سیگل سے گفتگو میں کیا۔ وفد میں نعیم حنیف‘ رانا کاشف و دیگر ممبر شامل تھے۔ چیف کمشنر آر ٹی او لاہور احمد شجاع خان نے تاجروں کیساتھ ملکر ٹیکس ٹیبل پر نظر ثانی کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کر دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں ۔ چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سیگل نے چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر کا شکریہ ادا کیا اور سکیم میں بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا قومی فریضہ ہے۔



مزیدخبریں