لاہور (کامرس رپورٹر)گریٹ والز موٹرز نے اپنی نئی کارThe ORA 07 پاکستان میں لانچ کر دی ۔یہ کار نیو انرجی وہیکلز میں نیا اضافہ ہے جو پاکستان کی آٹو موٹو انڈسٹری میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔سازگار گروپ کی متعارف کردہ The ORA 07 مکمل برقی کار ہے جو سپورٹس کار اور فیملی سیڈان کی لگژری کیساتھ سنسنی خیز اور پر تکلف ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ لانچنگ تقریب یکم ستمبرکو لاہور کے مشہور ھیوال کلب میں ہوئی،جس میں سماجی شخصیات،انفلواینسرز،کاروباری افراد،کاروں کے شوقین شامل تھے جنہوں نے اس جدید کار کی خصوصی ٹیسٹ ڈرائیوز میں حصہ لیا۔ حاضرین نے اس کارکی انقلابی صلاحیتوں کی تعریف کی۔The ORA 07 صرف 4.3سیکنڈز میں 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پرپرسکون اور ہموار سفر مہیا کرتی ہے ۔کاربن فوٹ پرنٹس کم کرتے ہوئے یہ کار ماحول دوست صارفین کیلئے بنائی گئی ہے۔تازہ ترین لانچ پاکستان میں جدید اور پائیدار آٹوموٹو لاکے جی ڈبلیو ایم اور سازگار گروپ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت اور عملی قدم ہے۔
جی ڈبلیو ایم کی نئی \جدید کارORA 07 کی پاکستان میں لانچنگ تقریب
Sep 03, 2024