محسن نقوی بھارتی بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جگہ لینے کو تیار، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Sep 03, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد ان کے اہم عہدے کی ذمہ داری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سنبھال سکتے ہیں۔ ایشین کرکٹ بورڈ کی صدارت کی ریس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی آگے آگے ہیں۔ آئی سی سی کی صدارت کے بعد جے شاہ کو بھارتی کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت چھوڑنا پڑے گی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں اگلے چیئرمین کیلئے تناؤ کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بھی جے شاہ کو چھوڑنا پڑے گی۔ این ڈی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب ہوں گے۔ فیصلے کا اعلان اسی سال کیا جائے گا۔ رواں سال ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اگلے 2 سال کے عرصے کیلئے محسن نقوی چیئرمین منتخب ہونے کی تصدیق کرے گا۔ جے شاہ کی عہدہ چھوڑنے کے بعد محسن نقوی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں