بلوچستان میں دہشتگرد حملے پلاننگ سے کئے گئے :عظیم سراء

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف کاروباری شخصیت ریگل سٹی و گریٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے اور عوام دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہے بلوچستان میں دہشتگرد حملے پلاننگ سے کئے گئے تاکہ پاکستان کے جاری معاشی ترقی کے عمل کو روکا جاسکے یہ وقت دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کا ہے سیاسی قائدین باہمی اختلافات ترک کر کے متحد ہو ں اور پاکستانی عوام کو یکجہتی کا پیغام دیں۔

ای پیپر دی نیشن