ڈپٹی کمشنر قصور کا تحصیل ہسپتال چونیاں کا دورہ‘ طبی سہولیات کا جائزہ

Sep 03, 2024

چونیاں+ قصور ( نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)  ڈپٹی کمشنر قصور نے تحصیل ہسپتال س چونیاں کا دورہ کیا، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور طبی سہولیات کو چیک کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب نے تحصیل ہسپتال چونیاں‘ کارڈیک سنٹر چونیاں اور الہ آباد شہر کا دورہ کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی سمیت دیگر طبی سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز و عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں ۔ تحصیل ہسپتال کے کچھ معاملات پر ایم ایس ڈاکٹر محمد احمد کی سرزنش بھی کی۔ چونیاں کے صحافیوں اور تاجروں نے ڈپٹی کمشنر قصور کو بتایا کہ جب سے تحصیل ہسپتال اور کارڈیک سنٹر چونیاں اکھٹے ہوئے ہیں ہر گزرتا دن مسائل میں اضافہ کر رہا ہے دونوں ہسپتالوں کو علیحدہ علیحدہ کیا جائے۔

مزیدخبریں