اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کے اتحاد میں بھرپور کردار ادا کیا اور جمہوری عمل کو مضبوط کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی پاکستان میں ترقی کا سہرہ بھی اسی جماعت کی قیادت کے سر ہے جو قائدانہ صلاحیتوں میں ثانی نہیں رکھتی، 2018 میں (ن) لیگ کی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا گیا۔