انتظامیہ کی لا پروائی‘ کوٹ رادھاکشن نہر دونوں اطراف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بھوئے آصل (نامہ نگار) محکمہ انہار اور تحصیل انتظامیہ کی لا پروائی کی وجہ سے کوٹ رادھاکشن نہر دونوں اطراف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جبکہ نہر کے ایک کنارے پر گورنمنٹ گرلز کالج اور دوسرے کنارے پر گورنمنٹ گرلز سکول واقع ہے۔نہر کنارے ٹوٹنے کی وجہ سے پانی راستوں پر نکل آیا جس کی وجہ سے سکول اور کالج آنے جانے والی طلبہ و طالبات اور اْن کے والدین کو پریشانی مشکلات کا سامنا ہے، کبھی بھی کسی بھی وقت بچوں کا نہر میں گرنے کا خدشہ ہے مگر انتظامیہ لاپروائی سے کام لے رہی ہے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن