اختر اقبال ڈار کی لیگی رہنماسجاد حسین کےبھائی کی وفات پر تعزیت

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے مسلم لیگی رہنماء سید سجاد حسین شاہ کے بڑے بھائی سید اعظم حسین شاہ کی وفات پر ان کے ڈیرے پر گئے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت نصیب کرے اور اعظم حسین شاہ کی اگلی منزلیں آسان کرے اس موقع پر ضو اختر ڈار، سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود، پیر اشرف رسول ایم پی اے، حسان ریاض ایم پی اے، سابق ایم پی اے میاں عبدلرؤف، ممتاز محمود مون خان، شہباز چھینہ، لیاقت علی مہر، میاں شبیر حسین، سرفراز چھینہ اور تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین نے بھی اعظم حسین شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا دریں اثناء اختر اقبال ڈار سماجی رہنماء افضل بسراء کی والدہ کی وفات پر ان کی اقامت گاہ بھی گئے اور دعائے مغفرت کی ۔

ای پیپر دی نیشن