قصور (نمائندہ نوائے وقت)مقامی صحافی مہر بشارت صدیقی کے والد سماجی و فلاحی شخصیت ریٹائرڈ ماسٹر محمد صادق انتقال کر گئے۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان سپر خاک کر دیا گیا۔ کھڈیاں پریس کلب کے عہدیداروں و ممبران نے مہر بشارت صدیقی کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔