شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں سے پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے 25 کروڑ عوام کے ملک کے فیصلے آئی ایم ایف کررہا ہے جمہوریت کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے دھاندلی کے ذریعے کرپٹ و نااہل ٹولے کو اقتدار پر مسلط کر کے ملک و قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سابق حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو آگے بڑھایااور عوام پر مہنگائی کا ناقابل برداشت بوجھ ڈال دیا ہے۔