اشرافیہ نے مفاد کیلئے معاشرے کو طبقاتی بنیادوں پر تقسیم کر دیا : تیمور خالد

Sep 03, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) استحکام پاکستان پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ جس طرح عوام اپنے حقوق پرسمجھوتہ نہیں کرتے اس طرح ریاست کی بقاء ، سالمیت اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنے اپنے فرائض کو بھی ایمانداری سے ادا کرنا ہو گا اشرافیہ نے اپنے مفادات کیلئے معاشرے کو طبقاتی بنیادوں پر تقسیم کر دیا اگر ہمارے ملک میں سیاسی تنازعات کادور دورہ نہ ہوتاتوآج ہم لوگ ایک ہجوم کی صورت میں سرمایہ دارانہ نظام کے غلام نہ ہوتے، طبقات کی بنیادپرپیداہونیوالی خلیج قومی وحدت اوراتحادویکجہتی کیلئے زہرقاتل ہے ۔

مزیدخبریں