گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کاروباری راہنما میاں عارف کا بزنس گروپ کے اعزاز میں عشائیہ، سابق ایم پی اے پیر غلام فرید اور ایم این اے شازیہ فرید کی موجودگی میں 40سے زائد ووٹرز کے ساتھ بزنس گروپ کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا۔عشائیہ میں چیئرمین بزنس گروپ رانا ناصر محمود خاں ، نعمان الحق پھلروان ،میاں عمر سلیم ،شیخ عامر رحمان ،عاصم انیس،امیدوار برائے صدر چیمبررانا صدیق خاں ،علی ہمایوں بٹ،نیئر جمیل بھٹی، فرخ اعجاز ،فرحان نسیم بٹ، ملک لیاقت اور دیگربھی موجودتھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے شازیہ فرید نے کہا کہ گوجرانوالہ شہر کی تعمیر و ترقی اور کاروباری برادری کی فلاح کے لئے شہر کے بڑے کاروباری گروپوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ بزنس گروپ کی قیادت جو کہ جذبہ خدمت سے سرشار ہے توقع ہے کہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار دا کرے گی،میاں عارف نے کہا کہ بزنس گروپ کو دن بدن مزید مقبولیت حاصل ہو رہی ہے،چیمبر الیکشن کے لئے 40سے زائد ساتھیوں سمیت بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان کیا۔