گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ضلع کونسل کی 65 اربن یونین کونسلوں میں باقاعدہ صفائی ستھرائی آپریشن شروع کرنے کے لیے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 200 سینٹری ورکرز روزانہ اجرت پر بھرتی کر لیے ۔ مزید علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کے یکساں انتظامات کیلئے مزید سینٹری ورکرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری۔ڈپٹی کمشنروایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد طارق قریشی کی ہدایات پر چیف آفیسر ضلع کونسل خرم وڑائچ نے سینٹری ورکرز کو بھرتی کا عمل مکمل ہونے پر گرین یونیفارم پہناتے ہوئے روزانہ اجرت پر تعیناتی کے آرڈرز سپرد کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے یہ عملی اقدام ہے تمام ورکرز اپنے فرائض اورذمہ داریاں ایمانداری، جانفشانی اور خلوص نیت سے ادا کریں۔
گوجرانوالہ:صفائی آپریشن و سہولیات کیلئے 200 سینٹری ورکرز روزانہ اجرت پر بھرتی
Sep 03, 2024