گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تیز رفتار بس کی زد میں آکر چالیس سالہ شخص جاں بحق۔لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ احتجاج کیا۔ علی پور چوک کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار چالیس سالہ راشد کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا اور بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم لواحقین نے نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں جبکہ پولیس کی جانب سے ڈرائیور جلد گرفتار اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔