حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں اسداﷲپور کااحتشام الحق عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم تھا سمعیہ منیر کے خاوند محمد حسین کو اس قتل میں مشورہ کے الزام میں نامزد کیا ہواتھا۔ ہاشم تارڑ نے اپنے دیگر اٹھارہ ساتھیوںکے ہمراہ محمد حسین کے گھر پر دھاوابول دیا وہاںسے دس لاکھ روپے نقدی ، بیس تولے طلائی زیورات لوٹے جس کے بعد ملزمان نے پٹرول چھڑک کر گھرمیںموجود تمام قیمتی سامان کو آگ لگادی اور بعدمیں وہاںپر کرین چلا کر گھر کو مسمار کردیا۔تین دن بعداحتشام تارڑوغیرہ سمیت 20ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرچکی ہے لیکن ابھی تک پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ہے وزیر اعلی مریم نواز اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔