گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کا مرس کی سیاست میں الزام تراشی ،جھو ٹ ،منافقت کی سیاست کی کو ئی گنجائش نہیں مخا لفین کے پاس کو ئی کا رکردگی ہے اورنہ کو ئی ایجنڈا ہے ون یونٹی گروپ خد مت ،شرافت ،دیا نت کی سیاست پر یقین رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار قائدین ون یونٹی گروپ اخلاق بٹ ،شیخ نسیم ،خواجہ ضرار کلیم ،ملک ظہیر الحق ،خواجہ خا لد حسن ،رانا شہزاد حفیظ ،محمد شعیب بٹ، ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب)صدیق بھٹی ،جمشید ایوب بٹ و دیگر نے کا رپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے نامزد امیدواروں کی انتخا بی کمپین کے دوران ،صنعتکاروںاور تاجروں سے ملا قاتوں کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ون یونتی گروپ نے چیمبر آف کا مرس کی تاریخ میں ریکارڈ تعمیر و ترقی کے منصو بوں کی تکمیل اور صنعتکار تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے کا روباری برادری کی صیح معنوں میں ترجما نی کی ہے ون یونٹی گروپ نے چیمبر آف کا مرس کے پلیٹ فارم سے صنعتکار اور تاجر برادری کو ہمیشہ ایسی قیادت فراہم کی ہے جنہوں نے دعوئوں کی بجا ئے اپنی محنت اور تعمیر و ترقی کے بل بوتے پر کا روباری برادری کی امنگوں پر پورا اترتے ہو ئے خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ۔
ون یونٹی گروپ خد مت و دیا نت کی سیاست پر یقین رکھتا ہے : اخلاق بٹ
Sep 03, 2024