گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کی مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں طبی سہولیات اور مفت ادویات کیلئے مریض خوار ہو کر رہ گئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کی عدم دلچسپی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں دور دراز دیہاتوں سے چیک اپ کیلئے آنے والے غریب اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات کیلئے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے عملہ چیک اپ کرکے ادویات لکھ دیتا ہے۔جس کے باعث غریب مریضوں کو میڈیکل سٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں۔
گوجرانوالہ:ٹی ایچ کیو، دیہی مراکز صحت میں طبی سہولیات و مفت ادویات کیلئے مریض خوار
Sep 03, 2024