گوجرانوالہ:خواتین کے تحفظ وسہولیا ت کیلئے وومنیز انکلیو کے بعد پنک وہیلزکا آغاز 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت خواتین کے تحفظ اور سہولیا ت کے لیے قائم وومنیز انکلیو کے بعد ایک اور شاندار منصوبے’’پنک وہیلز‘‘کا آغاز کر دیا۔گوجرانوالہ پولیس نے یہ پائلٹ پروجیکٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ 20خواتین پولیس افسران پر مشتمل موٹر سائیکل سوار ٹیم خواتین سے متعلق 15 کی تمام کالز اور پنجاب وومن سیفٹی ایپ کی کالز پر فرسٹ رسپانڈر کا کردار ادا کرے گی۔پنک وہیلز کی ٹیم کو باڈی کیم، موبائل ٹیبز، فرسٹ ایڈ باکس اور چیک لسٹ سافٹ ویئر مہیا کیے گئے ہیں۔خواتین کے متعلق کوئی بھی کال موصول ہونے پر موٹر سائیکل سوار ’’پنک وہیلز‘‘ ٹیم موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو محفوظ بنائے گی اور وکٹم کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے تمام متعلقہ ٹیمز جیسا کہ پی ایف ایس اے ٹیم، ماہر نفسیات (ریپ کے کیسز میں)، SSOIU انویسٹی گیشن آفیسر اور وکٹم سپورٹ آفیسر کو بلائے گی۔

ای پیپر دی نیشن