گوجرانوالہ: خستہ حال ریلوے کوارٹر کی چھت گر گئی، نشئی جاں بحق 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بارش کے باعث خستہ حال ریلوے کوارٹر کی چھت گر گئی، نشئی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق  ڈیوڑھا پھاٹک پر واقع ریلوے کوارٹر کی خستہ حال چھت بارش کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر نشے کا عادی پینتیس سالہ سہیل دم توڑ گیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ معلوم ہوا کہ یہ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کا روم تھا، اس خستہ حال کمرے میں ہلاک ہونے والا شخص یہاں چھپ کر نشہ کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن