لاہور ( خبرنگار+این این آئی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے پی ٹی آئی گجرات کے صدر سلیم سرور کی نظر بندی سے متعلق کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کر دی۔ سلیم سرور کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جسٹس شہباز رضوی نے سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نظر بندی کا حکم سیاسی سرگرمیاں روکنے کے لیے ہے، سلیم سرور کو رہا کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کر دی، سماعت 4ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔