اسلام آباد(انٹرویو؛رانا فرحان اسلم )سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات بہتر ہو جائینگے ملکی سیاسی قیادت اور فوج مل کر کام کر رہی ہے کسی بھی معاشرے میں نوجوان اورخواتین تبدیلی لاسکتے ہیں بلوچستان کے تعلیم یافتہ اور قابل افراد کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانا ہوگا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن ومان کے قیام کیلئے موجودہ حکومت سرگرم عمل ہے بلوچستان کے حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور بلوچستان میںعام آدمی کو سسٹم کیساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ قومیت پروان چڑھائی جاسکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘کیساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیاسیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ ملکی قیادت حالات کیہ بہتری کیلئے کام کر رہی ہے بلوچستان میرا صوبہ ہے میری ہمدردیاں وہاں کے عوام کیساتھ ہیں گذشتہ دنوں بلوچستان کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کیساتھ میری ملاقات ہوئی دھشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کیلئے سب کوشاں ہیں بلوچستان کا عام آدامی کاس ملک کا شہری ہے اسے بھی سسٹم کیساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوںاور پڑھی لکھی تعلیم یافتہ خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کیساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان کے حالات بھی بہتر ہوسکے سیدال خان ناصر نے کہا کہ ماضی میں میاںنواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات بہتر ہوئے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالما لک اور ا نکی کابینہ اور اتحادیوں نے بھی بلوچستان کیلئے کام کیا اب بھی ضرورت ہے کہ قومی مفاد کو زاتی مفاد پر ترجیح دی جائے اور ملک وقوم کیلئے سوچا جائے ان شاء اللہ جلد بلوچستان کے حالات معمول پر آجائینگے ۔
بلوچستان کے حالات سمجھنے،عام آدمی کو سسٹم کیساتھ جوڑنے کی ضرورت ، سیدال خان
Sep 03, 2024