اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر اور تاجر رہنماؤں کے درمیان مختلف ایشوز پر مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا، جن میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، تاجر رہنماؤں نے ویلویشن ٹیبل کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا جب تک یہ ٹیبل واپس نہیں لیا جاتا بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی، جبکہ ایف بی آر حکام نے تاجر رہنما وں سے متبادل تجاویز طلب کر لیں جن سے ریوینیو حاصل کیا جا سکے، رہنماؤں نے متبادل تجاویز تیار کر کے دینے کی حامی بھری، تاجر ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو مذاکرات کا اگلا راؤنڈ منعقد کرے گی جو جلد متوقع ہیں،ایف بی آر کے چئیر مین اور ممبران نے تاجروں سے مذا کرا ت کئے ، تاجروں کے وفد میں مرکزی انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ بھی شامل تھے ،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوھدری نے راشد محمود لنگڑیال چیرمین ایف بی آر و ممبران سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک گیر دونوں تاجر تنظیمات نے تاجر دوست سکیم کے ٹیکس ایو لیوایشن ٹیبل کی واپسی تک کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا واضح اور دوٹوک موقف دے دیا ۔
ایف بی آر اور تاجروں میں مذاکرات کا پہلا دور ‘ پیشرفت نہ ہو سکی
Sep 03, 2024