لاہور (سٹاف رپورٹر) نشترکالونی میںآرگنائزڈکرائم یونٹ کا اشتہاری ملزموں سے مقابلہ ہوا جس میں انتہائی مطلوب اشتہاری عبدالرحمان ہلاک ہو گیا۔ پولیس ملزم عبدالرحمان کو نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ عبدالرحمان کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کی تو وہ اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہی مارا گیا۔ ہلاک اشتہاری ملزم نے چونگی امر سدھو میں دوران ڈکیتی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تھی۔ لڑکی کی والدہ نے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے دونوںکو قتل کر دیا تھا۔ ملزم ماں بیٹی کو قتل کر کے پانچ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔ دریں اثناء فیصل آباد میں ٹھیکریوالہ پولیس زیر حراست دو ڈاکوؤں عبدالمجید اور شمشاد کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس تھانہ لے جا آ رہی تھی کہ عباس پور روڈ پر ملاں پور چوک کے قریب نامعلوم ساتھیوں نے حملہ کر کے زیر حراست ملزموں کو رہا کرانے کی کوشش کی اور فائرنگ کر دی۔ زیرحراست ملزم عبدالمجید اور شمشاد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے کچھ روز قبل کانسٹیبل عابد علی کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا جبکہ سابق گورنر پنجاب کے گھر میں واردات میں بھی ملوث تھے۔
ڈکیتی اور زیادتی قتل کا اشتہاری نشتر کالونی، 2 ڈاکو فیصل آباد میں ہلاک
Sep 03, 2024