لاہور (خبر نگار) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ لہسن دیسی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے جو کہ 390 سے کم ہو کر 385 روپے مقرر کیے گئے ہیں ۔لہسن ہارنی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ 420 سے 410 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح تھائی ادرک میں 15 روپے کی کمی ہوئی ہے جو کہ 600 سے کم ہو کر 585 روپے مقرر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ ادرک کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ 615 سے کم ہو کر 590 روپے ہوئی اور بینگن کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کی گئی ہے جو 220 سے کم ہو کر 65 روپے ہوئی ہے اور بند گوبھی کی قیمت میں 70 روپے کی کمی کی گئی ہے جو 200 سے کم ہو کر 130 روپے ہوئی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ پھول گوبھی کی قیمت میں 40 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ 160 سے کم ہو کر 120 روپے ہوئی ہے اور مرچ کی قیمت میں 70 روپے کی کمی کی گئی ہے اور 175 سے کم ہو کر 105 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریلا کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ 140 سے کم ہو کر 130 روپے ہوئی ہے۔ اسفنج لوکی کی قیمت میں 70 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 140 سے کم ہو کر 70 روپے ہوئی اور چائنہ گاجر کی قیمت 90 روپے اور اروی کی قیمت 160 روپے برقرار کی گئی ہے اور پالک کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ 80 سے کم ہو کر 65 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکی بوتل کی قیمت میں 130 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کی قیمت 200 سے کم ہو کر 70 روپے ہوئی۔
لاہور میں مختلف سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی
Sep 03, 2024