کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ مرکزی شاہراہ پر اٹارنی جنرل کے دفتر کے نزدیک ہوا، دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4بج کر15 منٹ پر ہوا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔