لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے کیس میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔