عمران مذاکرات کیلئے ڈیڑھ سال سے نواز شریف کی منتیں کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان ڈیڑھ سال سے نواز شریف سے مذاکرات کے لئے منتیں کر رہا ہے۔  ''یہ منہ اور مسور کی دال'' نواز شریف عمران خان کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ فتنہ خان احسان فراموش، محسن کش اور مفاد پرست  ہے، اس کے ساتھ کوئی بھی پارٹی لیڈر بیٹھنے کو تیار نہیں۔ مذاکرات کے لیے عمران خان مرے جارہے ہیں، ن لیگ کو کوئی دلچسپی نہیں۔ پی ٹی آئی، سیاسی یتیموں کا ٹولہ  خود ہی خیالی پلاؤ پکا رہا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست، وژن اور مشن صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست آپ جیسے نو مولود بونے سمجھنے سے قاصر ہیں۔  نو مئی کا اشتہاری مراد سعید بیرون ملک بیٹھ کے حکومتی فیصلے کر رہا ہے۔ کس کو کابینہ میں رکھنا ہے یا کس کو نکالنا ہے یہ اب مراد سعید علی امین گنڈاپور کو بتا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور عثمان بزدار پارٹ ٹو بن چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور اقرباء پروری کے خلاف آوازیں تحریک انصاف کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔جو فنڈز کے پی کے عوام پر خرچ ہونے ہیں وہ ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن