مشعال یوسفزئی  پی ٹی آئی کورکمیٹی کی ممبر مقرر‘ ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری  کا جائزہ لوں گا‘ گورنر 

Sep 03, 2024

پشاور(بیورو رپورٹ)  صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر سماجی بہبود اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما مشعال یوسف زئی کو صوبائی کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دی ہے ۔ صوبائی کابینہ میں مزید ردو بدل آئندہ ہفتے تک کردیا جائے گا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے صوبائی مشیر مشال یوسف زئی کو کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر ہائوس کو موصول ہوگئی  ہے ۔ گورنر کا کہنا ہے سمری کے حوالے سے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لوں گا۔ رواں برس اپریل میں وزیراعلی مشیرمشعال یوسف زئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکو و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسف زئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔این این آئی کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبر پی کے، کی مشیر کا قلمدان واپس لینے کے چند روز بعد ہی مشعال یوسفزئی کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا ممبر بنا دیاگیا۔

مزیدخبریں