خلیل قمر کیس، آمنہ عروج سمیت تمام ملزم جیل بھیج دیئے گئے 

لاہور (خبرنگار) خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج  اور 9 شریک ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔ ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کا بتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہو گئی، مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔ جس پر عدالت نے 9شریک ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ای پیپر دی نیشن