اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برآمد کے لئے چینی کی ریٹیل قیمت کی حکومتی بینچ مارک کی شرط برقرار رہی گی، چینی کی اوسط خوردہ قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی ،مارکیٹ میں چینی کی قیمت مستحکم ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں چینی کا سرپلس اسٹاک موجود ہے ،چینی کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ، چینی کے سٹاک کی دستیابی، قیمتوں کا جائزہ
Sep 03, 2024