لاہور ( این این آئی) ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ 4 ستمبر کو ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 4ستمبر بروز بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں علما کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔