این اے 171ضمنی الیکشن ،عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم

اسلام آباد(وقائع نگار )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 12 ستمبر کو رحیم یار خان NA-171 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر(EMCC) قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویڑن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیگئے ہیں۔ عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC) سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk  پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔ کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔ ا?ج 2 ستمبر سے 9 ستمبر تک EMCC  میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ جبکہ 10 ستمبر سے  ای ایم سی سی (EMCC) پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔رحیم یار خان حلقہ 171 کے ضمنی انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی دو روزہ تربیت 3 ستمبر سے شروع ہوگی اور 4 ستمبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس حلقہ 171 کے ضمنی انتخابات کے لیے 616 پریزائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران  تعینات کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ،این اے 171 میں  526,973 ووٹرز کا ڈیٹا بیس 8300 ایس ایم ایس سروس پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ اب حلقہ 171 کے رجسٹرڈ ووٹرز اپنی تفصیلات اور پولنگ اسٹیشن کے بارے میں پیشگی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ووٹرز اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کو 8300 پر بھیج کر یہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس سروس کے چارجز )دو(2 روپے فی ایس ایم ایس ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن