سپیکر قومی اسمبلی کا گورنر پنجاب کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے اسپیکر نے گورنر پنجاب کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں اسپیکر کی مرحومہ کے درجات بلند ہوںاور اللہ رب العزت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

ای پیپر دی نیشن