اسلام آباد(وقائع نگار ) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 2ستمبر(رات) تا 4 ستمبر کے دوران پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزیدبارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ بارش کے باعث خیبرپختونخواہ میں 2ستمبر (رات) سے 3 ستمبر تک مختلف مقامات بشمول گلیات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، نوشہرہ، صوابی کے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، چکوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں 2 اور 3 ستمبر کو طغیانی جبکہ شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
پنجاب اورخیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے مزیدبارشوں کی پیش گوئی
Sep 03, 2024