پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی معاونت سے استفادہ چاہتے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد: (وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں سی ڈی اے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں سی ڈی اے کے شہر میں مختلف پراجیکٹس پر بریفننگ دی گئی اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا. اسی طرح جناح میڈیکل کمپلیکس اور اس کے ساتھ کمرشل زون اور دیگر کمرشل پروجیکٹس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس میں پی تھری اے اور سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری منصوبوں کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا. پی تھری اے نے سی ڈی اے کو مختلف منصوبوں کے پروپوزل کی تیاری اور پر فیزیبلٹی میں معاونت دینے کی بھی پیشکش کی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں منصوبے شروع کرنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (پی تھری اے) کی معاونت اور مہارتوں سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پی تھری اے جوائنٹ وینچرز کے تحت شروع کئے گئے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کے لئے سی ڈی اے کو تکنیکی معاونت فراہم کرے.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے سی ڈی اے مستقل ذرائع آمدنی کے منصوبوں پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن