راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روزراولپبڈی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات جاری رکھے آر پی او بابر سرفراز الپا نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، راولپنڈی پولیس کے 4500 افسران و اہلکار کرکٹ میچ کی سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں، آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھاکہ کرکٹ میچز کے لئے بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں کی سہولت کے مدنظر ٹریفک کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں کرکٹ میچز کی سیکورٹی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔