سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے:وزیر اعلیٰ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجابمریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرہ کی پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتطامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا اور بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 وزیر اعلیٰ مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں اور بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔

ای پیپر دی نیشن