چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کر رہا ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چائنا کی وہیکل کمپنی کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب بھر میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار الیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور 5 سال میں بڑے شہروں میں ’اینڈ ٹو اینڈ‘ گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے وفد کو الیکٹرک وہیکلز کی مینوفیکچرنگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پنجاب میں الیکٹرک 2 وہیلر، 3 وہیلر کی مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی کنسورشیم سے جامع ٹرانسپورٹ سسٹم پلان طلب کر لیا. انہوں نے کہا کہ چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کر رہا ہے .ہم ان کے تعاون اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن