وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا کے حوالے سے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک میمورنڈم جاری کر دیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔آفس میمورنڈم کے مطابق وفاق کے سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس قواعد 1964 کی پاسداری کریں.اب سرکاری ملازم بغیر اجازت کوئی ایپ استعمال نہیں کر سکے گا۔میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ اب سرکاری ملازم سوشل میڈیا پر رائے یا بیان بازی بھی نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پی ٹی آئی حکومت نے بھی پابندی عائد کی تھی۔