کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 14لاکھ سےزائدبھارتی اور دیگر کرنسی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔حکام نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے 14لاکھ سےزائدبھارتی اور16ہزارسےزائدبنگلہ دیشی کرنسی برآمد کرلی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کی شناخت مستر الدین کے نام سے ہوئی ہے، وہ بین الاقوامی پرواز FZ-336 میں سوار ہونے والا تھا کہ اسے کامن کاؤنٹر پر روک لیا گیا۔کسٹم حکام کو تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ کے نیچے چھپائی گئی کرنسی ملی ، خاص طور پر ایک خفیہ ڈبے میں .جس میں 500 بھارتی روپے کے نوٹوں کے 30 بنڈل تھے۔کسٹمز ذرائع نے بتایا مسافر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم برآمد بھارتی کرنسی جعلی ہونے کاشبہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن