”لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی“ کے تحت شہر میں ابتدائی طور پر ڈیزل اور سی این جی بسیں چلائی جائیں گی

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں عوام کو سستی اور آرام دہ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی \\\"لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی\\\" کے تحت شہر میں ابتدائی طور پر 350 ڈیزل اور سی این جی بسیں چلائی جائیں گی اس سلسلے میں اب تک 6 پرائیویٹ بس آپریٹرز نے بسیں چلانے کی حامی بھر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس اب تک جن پرائیویٹ آپریٹرز نے بسیں چلانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ان میں قراقرم بس سروس 200، پرائیڈ ٹرانسپورٹ 50، مقبول بس سروس 35، چناب میٹرو اور بندیال بس سروس نے 25 پچیس اور وکٹر بس سروس نے 15 بسیں لانی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تشکیل شدہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس اگلے ہفتے ٹرانسپورٹ ہاﺅس میں بلایا جا رہا ہے جس میں کمپنی کے 10ممبران اپنے نئے چیئرمین کا انتخاب کرینگے۔ نئے آپریٹرز میں سے صرف بندیال بس سروسز کی 25 سی این جی بسیں جبکہ بقیہ 325 بسیں ڈیزل ہونگی۔ سی این جی بسیں چین کی کمپنی ینما بمعہ سپیئر پارٹس اور دیگر ٹیکنالوجی کے فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں چینی انجینئرز کی ٹیم بھی ماہ رواں کے آخر میں 25 بسوں کے قافلے کے ساتھ پاکستان پہنچ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن