ناکام پاکستان پوری دنیا کےلئے سنگین خطرہ ہوگا: کولن پاول

واشنگٹن (ندیم منظور سلہری) سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹوٹ جانا نہ صرف یورپ بلکہ ناکام پاکستان پوری دنیا کےلئے خطرہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹیلیویژن چینل کے ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کولن پاول نے کہا کہ پاکستان کو ایک ناکام ملک میں تبدیل ہونے سے رکھنا ضروری ہے اگر پاکستان ٹوٹ گیا تو سمجھ لینا چاہئے کہ پوری دنیا کا توازن بگڑ جائےگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوری دنیا کو کوشش کرنی چاہئے کہ پاکستان خلفشار اور انتشار کا شکار نہ ہو۔ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان پہلے بہت قربانیاں دے رہا ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ پاکستان کو اعتماد میں لے کر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے اگر پاکستان کو نظرانداز کیا جاتا رہا اور اس کی مدد نہ کی گئی تو پھر یہ ملک القاعدہ کےلئے مزید پھلنے پھولنے کے قابل بن جائےگا اور القاعدہ طاقتور بن کر اس قابل ہوجائےگا کہ اس کے ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کو وہ بلیک میل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حلیف نیٹو اور یورپی ممالک بخوبی جان لیں گے کہ پاکستان کا وجود قائم رہنا پوری دنیا کےلئے کتنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی افواج پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتیں اور نہ ہی پاکستان کی سرزمین پر طالبان اور القاعدہ کا تعاقب کیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی قائدین سے اس اہم سئلے پر بات چیت کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن