ہالی ووڈ فلم ”کلیش آف دی ٹائٹنز“ نے باکس آفس پر اول پوزیشن حاصل کر لی

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی ووڈ فلم ”کلیش آف دی ٹائٹنز“ نے باکس آفس پر تمام فلموں کو مات دیکر اول پوزیشن حاصل کرلی۔ فلم ”کلیش آف ٹائٹنز“ کو شائقین میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی، اس فلم کی کہانی 1981ءمیں بنائی جانے والی فلم ”کلٹ کلاسیک“ سے ماخوذ کی گئی ہے۔ اور اس فلم میں ”اوتار“ کے ہیرو ”سیم وردنگ ٹن“ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 60 ملین کا بزنس کر لیا۔ یہ فلم ٹوڈی اور تھری ڈی تھیٹرز دونوں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...