پولی کلینک اور پمزہسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹرزنے پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جائزمطالبات کی منظوری کے بجائے ڈاکٹرز کی برطرفی پنجاب حکومت کا انتہائی غیرمنصفانہ اقدام ہے۔ اس موقع پرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹراجمل نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ وفاق کے ماتحت ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا ہے تاہم ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر اوپن ہیں۔ پنجاب کے ڈاکٹرزکو بحال نہ کیا گیا تو لانگ مارچ بھی کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ڈاکٹرزکے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے وفاقی وزیرڈاکٹر بابراعوان وفاق کے ڈاکٹرز کے ساتھ کیوں نہیں۔ مظاہرہ کے دوران ینگ ڈاکٹرز نے پولی کلینک اورپمزہسپتال کے سامنے دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری صحت کے پتلے بھی نذرآتش کئے۔