ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرفاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری اور مصنوعی تشدد کی حالیہ لہر کا مقصد متحدہ کا پنجاب میں راستہ روکنا ہے۔

Apr 04, 2011 | 13:35

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں ایم کیوایم پنجاب کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی مقبولیت میں تیزی اضافہ ہورہا ہے، متوسط اورغریب طبقات کو منظم کیا جارہا ہے۔ دس اپریل کو ایم کیوایم کا جلسہ جاگیردارانہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور محروم طبقات کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیرہوگا۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پنجاب میں ہمیشہ کے لئے آئی ہے، غریب عوام کا سیاسی جہموری اور بیلٹ کے ذریعے انقلاب کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر متوسط اور پسے ہو ئے لوگ اپنے حقوق کی خاطر مصراور تیونس کی طرح شاہراہوں پر نکلیں گے اور پھر کوئی بھی ان کا راستہ روک نہیں سکے گا۔
مزیدخبریں